بانڈی پورہ// سمبل ڈگری کالج کے کیمپس میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے گذشتہ ہفتے جانبحق ہوئے عام شہریوں اور عسکریت پسندوں کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے جم کر نعرہ بازی کی جبکہ مہلوکین کے لئے غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔گورنمنٹ ڈگری کالج سمبل میں طلباء نے حالیہ دنوں میں شہریوں کے ہلاکتوں کے خلاف درس و تدریس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کالج احاطے میں زبردست احتجاج اور مظاہرے کئے اس موقع پر طلباء جلوس نکال کر سرینگر۔ بانڈی پورہ پر قائم سیمنٹ پل پر پہنچ کر دھرنے پر بیٹھ گئے جس سے سرینگر بانڈی پورہ ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود ہوگئی۔پولیس نے دھرنے پر بیٹھے طلباء کو ہٹانے کی کوشش کی جس کے جواب میں طلبا ء نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیاجوابا"پولیس نے لاٹھی چارج،مرچی گیس اور پیلٹ شلنگ کی جس کے نتیجے میں طلباء سمیت ہاتھ ریڈی پر سبزی وغیرہ فروخت کرنے والا عبدالرشید وانی ولد مرحوم علی محمد ساکنہ سمبل سوناواری شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو نزدیکی طبی مرکز سمبل منتقل کردیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں کے مطابق عبدالرشید وانی جس کی بائیں آنکھ مکمل طور پر ناکارہ ہوچکی ہے جی وی سی ہسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا