سرینگر/پولیس نے سنیچر کو سمبل سانحہ کے ملزم کیخلاف بانڈی پورہ کے پرنسپل ضلع سیشن کورٹ میں چارج شیٹ داخل کرلیا۔
شمالی ضلع کے سمبل علاقے میں8مئی کو ایک تین سالہ معصوم بچی کی عصمت ریزی کا سانحہ پیش آیا تھا جس کیخلاف وادی بھر میں شدید رد عمل کا اظہار ہوا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کیخلاف واقعہ پیش آنے کے 17دنوں کے ریکارڈ وقت میں چارج پیش کیا ہے۔
ملزم کیخلاف بچوں پر جنسی تشدد کے انسداد کے کیس میں دفعہ3,5,376اور342آر پی سی کے تحت کیس دائر کیا گیا ہے۔
سمبل سانحہ کیخلاف عوام کے ہر طبقے سے وابستہ افراد نے صدائے احتجاج بلند کی تھی جبکہ فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے دوران پٹن علاقے میں ایک عام شہری کی جان بھی چلی گئی۔