سرینگر/شمالی ضلع بانڈی پورہ میںپولیس نے بدھ کو کہا کہ سمبل سانحہ کے ملزم کیخلاف چارج شیٹ عنقریب پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ8مئی کو سمبل میں ایک تین سالہ معصوم بچی کی مبینہ طور عصمت ریزی ہوئی تھی جس کیخلاف وادی بھر میں شدید غم و غصہ کی لہر اُٹھی تھی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا''یہ بات صحیح ہے کہ تین سالہ بچی کی عصمت ریزی ہوئی ہے ۔ہم ملزم کیخلاف بہت جلد عدالت کے سامنے چارج شیٹ پیش کرنے والے ہیں''۔
انہوں نے لوگوں نے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا''لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ ہم افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائیں گے''۔
گذشتہ روز ضلع لیگل سروس اتھارٹی ،بانڈی پورہ نے معصوم متاثرہ بچی کے حق میں ایک لاکھ روپے معاوضہ کے طور ادا کرنے کی سفارش کی تھی۔