سرینگر/وسطی کشمیر کے بڈگام اور ماگام قصبہ جات میں بدھ کو سمبل سانحہ کیخلاف ہڑتال سے معمولات متاثر ہوئے ہیں ۔
سمبل میں8مئی کو ایک تین سالہ بچی کی مبینہ طور عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آگیا جس کیخلاف وادی بھر میں صدائے احتجاج بلند ہوا۔
اطلاعات کے مطابق بڈگام اور ماگام میں کاروباری سرگرمیاں معطل ،جبکہ تعلیمی ادارے بند ہیں۔
دونوں قصبہ جات میں سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب ہے۔
دونوں قصبوں میں حکام نے حساس مقامات پر فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔
اطلاعات میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ فورسز نے دونوں قصبوں کے اندر لوگوں کی نقل و حمل پر پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔
حکام نے ضلع بڈگام میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔