حسین محتشم
پونچھ//پونچھ میں سمارٹ میٹر کی تنصیب کے لئے سڑک کی غیر مجاز کھدائی پر غم و غصہ ہایا جا رہا ہے۔واضح رہے پاور ڈیو لپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی خدمات حاصل کرنے والی ایک نجی فرم نے جاری سمارٹ میٹر کے لگائے جا رہے ہیں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے لئے سرائی محلہ، کھورینار اور قصبہ محلہ میں سڑکوں کی کھدائی شروع کی ہے۔ شہریوں کے مطابق جب انہوں نے متعلقہ محکمہ میونسپل کونسل کے افسران سے معلوم کیا تو انہیں پتہ چلا کہ تنصیب کے منصوبے کا کام محکمہ بلدیات سے پیشگی اجازت یا رضامندی حاصل کئے بغیر شروع کیا کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پی ڈی ڈی کے مزدوروں اور پرائیویٹ فرم کے ملازمین نے میونسپل حکام کے ساتھ کسی مشاورت یا واضح روڈ میپ کے بغیر عوامی سڑکوں پر گڑھے کھودنا شروع کر دئیے ہیں۔ اس غیر مجاز سرگرمی سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے اور عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔شہروں کا کہنا تھا کہ میونسپل حکام نے اس منصوبے کے لئے کسی بھی قسم کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد میونسپل حکام نے موقع پر پہنچ کر کام روک دیا تاہم، چند گھنٹے بعد، کھدائی دوبارہ شروع ہوئی، جس سے پی ڈی ڈی اور نجی فرم کے درمیان ممکنہ گٹھ جوڑ کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔ متعلقہ جونیئر انجینئر نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اجازت تھی لیکن وہ ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ مقامی لوگوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پر غفلت اور بدانتظامی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاسڑکوں کی حالت پہلے ہی خستہ ہے، اور یہ لاپرواہی صورتحال کو مزید خراب کر دے گی۔