جموں//سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ہم لوگوں کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں لیں گے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ پچھلے کچھ برسوں کے دوران جموں وکشمیر انتظامیہ نے 20ہزار کروڑ روپیہ کی بجلی خریدی ہے۔انہوں نے کہاکہ امیروں کو کسی بھی صورت میں سمارٹ میٹروںکے حساب سے بجلی فیس ادا کرنا پڑے گا اور انتظامیہ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے کنبوں کے حوالے سے بہت جلد کوئی فیصلہ لے گی۔