عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پی ڈی پی لیڈر اور حلقہ انچارج حبہ کدل عارف لائیگرونے اتوار کو حبہ کدل زون کے کرفلی محلہ اور میر محلہ چٹابل میں لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ اجلاس کا اہتمام سمیر الجمیل نے کیا تھا۔ میٹنگ کے دوران پارٹی کو مضبوط بنانے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لائیگرونے میٹنگ کے دوران کارکنوں سے کہا کہ وہ پی ڈی پی کے یوم تاسیس کی تیاریاں کریں جو 31 جولائی کو شیر کشمیر پارک میں منعقد ہوگا۔ لائیگرومقامی لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا: “حبہ کدل میں زیادہ تر لوگ مزدور پیشہ ہیںاورصورتحال اتنی گھمبیر ہے کہ سمارٹ میٹر لگانے کے بعد حبہ کدل کے لوگوں کے پاس یا تو بجلی نہیں ہوگی یا کھانے کوکچھ نہیں ہوگا۔لائیگرونے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ سمارٹ میٹر لگانے کے اقدام پر نظر ثانی کرے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرے۔ پی ڈی پی نے لوگوں سے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کہا۔