عظمیٰ نیوز سروس
جموں// چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (سی سی آئی)جموں نے سانبہ ضلع میں جموں-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر سمارٹ میٹروں کی تنصیب اور سرور ٹول پوسٹ کو جاری رکھنے کے خلاف جموں میں ایک روزہ بند کی کال دی ہے۔سی سی آئی کے صدر ارون گپتا نے نامہ نگاروں کو بتایا، “مختلف مارکیٹ اور تجارتی انجمنوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران، ہم نے ہفتہ (26 اگست)کو ایک دن کے جموں بند کا اعلان کیا ہے”۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران PDD کے ذریعے سمارٹ میٹرز کی تنصیب اور اس کے بعد سرور میں بلنگ اور ٹول پلازہ کے پری پیڈ سسٹم کو تبدیل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گپتا نے کہا کہ اراکین کو مطلع کیا گیا کہ یہ مسائل پہلے ہی متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا “ہم نے آواز اٹھائی کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کو فوری طور پر روک دیا جائے کیونکہ ڈیجیٹل میٹر ٹھیک اور ہموار طریقے سے کام کر رہے ہیں” ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹول پلازہ کے حوالے سے اس مسئلے کو اجاگر کیا جاتا ہے کہ جب تک قومی شاہراہ پر ترانہ نالہ کا تباہ شدہ پل مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتا، تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت کر کے مکمل طور پر فعال کر دیا جائے، ٹول ٹیکس کی وصولی کو روکا جائے۔انہوں نے کہا’’ہم نے لیفٹیننٹ گورنر سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ ان مسائل پر بات کرنے کے لیے موقعہ دیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ اراکین نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب اور سروور کے ٹول پلازہ پر کام کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کی رائے تھی کہ ‘جموں بند’ مطالبات کے حل کا واحد حل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اراکین نے یک آواز ہوکر جموں بند کی مکمل حمایت کی۔