عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر سمارٹ سٹی کے تحت زیر تعمیر پروجیکٹوں پر کام زور و شور سے جاری ہے کی بات کرتے ہوئے سمارٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اویس احمدنے کہا کہ پہلے مرحلے کے دوران 90 پروجیکٹ مکمل کیے گئے جبکہ اب تک کل 95 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شہر کی خوبصورتی کیلئے مزید 58 منصوبے شروع کیے ہیں۔سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اویس احمد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پورے زور و شور سے کام جاری رکھیں گے اور تمام جاری پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کے پرتاپ پارک میں آنے والا بلیدان ستمب مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے دوران 90 منصوبے مکمل کیے گئے جبکہ اب تک کل 95 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شہر کی خوبصورتی کیلئے مزید 58 منصوبے شروع کیے ہیں۔