عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کمشنر اور سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے سی ای او اویس احمد نے کہا ہے کہ سری نگر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ سمارٹ سٹی کی ٹیم جس لگن سے کام کرتی تھی اسی لگن سے آگے بھی کرے گی۔موصوف سی ای او جنہوں نے یہ عہدہ حال ہی میں سنبھالا،نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت 90 پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے اور جو باقی پرجیکٹ ہیں ان کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش جائے گا’۔ان کا کہنا تھا: ‘سمارٹ سٹی ایک بہترین ٹیم ہے جس نے بہت اچھا کام کیا اور اس ٹیم نے لگن سے کام کیا ہے اور آگے بھی لگن سے کام کرے گی’۔بلڈنگ پرمیشن کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں پر اویس احمد نے کہا: ‘یہ ایک ٹائم بائونڈ عمل ہے ہم اس میں دیکھیں گے کہ اس پرمیشن کو جاری کرنے کے لئے وقت کیوں لگتا ہے’۔