سماج کی ذہنیت میں بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے لئے تبدیلی آئی:مینکا

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
نئی دہلی//خواتین و اطفال کے فلاح وبہبود کی وزیر مینکا گاندھی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مودی حکومت کے عزم کوظاہر کرتے ہوئے جمعرت کو کہا کہ ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’یوجنا کے نافذ ہونے کے بعد س بیٹیوں کے تئیں سماجی ذہنیت میں تبدیلی دیکھی جارہی ہے ۔ محترمہ گاندھی نے یہاں‘بیٹی بچاؤبیٹی پڑھاؤ’ یوجنا کے سالانہ پروگرام کا اففتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی پہل پرحکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کئی پروگرام شروع کئے ہیں۔ان میں ‘بیٹی بچاؤبیٹی پڑھاؤ’ کے علاوہ ‘پردھان منتری ماتروندن’جیسی یوجنائیں بھی شامل ہیں۔حکومت نے بیٹیوں کے تئیں سماج کی ذہنیت میں تبدیلی لانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جن کا اثر صاف دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر خواتین واتفال کے فلاح وبہبود کے وزیرمملکت ویریندر کمار اور وزارت کے سینئر افسر بھی موجود تھے ۔‘بیٹی بچاؤبیٹی پڑھاؤ’ یوجنا کی شروعات وزیراعظم نے جنوری 2015کو ہریانہ کے پانی پت میں کی تھی۔ تقریب میں بچیوں کا قومی دن بھی منایا گیا۔اس کا موضوع ‘روشن مستقبل کے لئے لڑکیوں کو بااختیار بنانا’تھا۔بچیوں کے قومی دن کا مقصد بچوں کے گرتے ہوئے صنفی تناسب(سی ایس آر)کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور بچیوں کے لئے موزوں ماحول بنانا ہے ۔ محترمہ گاندھی نے کہا کہ ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’یوجنا سے 161اضلاع میں بچوں کے صنفی تناسب میں بہتری دیکھی گئی ہے ۔اسے دیکھتے ہوئے یوجنا کو پچھلے 640اضلاع میں نافذ کردیاگیا ہے ۔اس کو دیکھتے ہوئے یوجنا کو پچھلے سال 640اضلاع میں نافذ کردیاگیا ہے ۔یوجنا سے ہریانہ اور پنجاب میں خواتین کے تئیں سماج کی ذہنیت میں تبدیلی آئی ہے ۔ تقریب میں محترمہ گاندھی نے پانچ ریاستوں کے پرنسیپل سکریٹریوں اور کمشنروں کو ان کی مکمل حمایت،رہنمائی اور یوجنا کی نگرانی کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ 21ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں 25اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈپٹی کمشنروں کو تین زمروں میں کئے گئے ان کے مثالی کاموں کے لئے ایوارڈ دئے گئے ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *