حسین محتشم
پونچھ// سماجی اصلاحات اور عوامی بہبود کے لئے انتھک کوششوں کے اعتراف میں معروف سماجی کارکن محمد فرید ملک چیر مین پیر پنجال عوامی ڈیولپمنٹ فورم جموں و کشمیر یوٹی کو یومِ جمہوریہ پر مہاراجہ ہری سنگھ ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ملک کی پسماندہ طبقوں خصوصاً پیر پنجال خطے کے عوام کی خدمت کے لئے بے لوث خدمات کا اعتراف میں دیا گیا۔ فرید ملک جو کہ خصوصی طور پر محروم طبقوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے کام کرتے ہیں کو یہ ایوارڈ دیئے جانے پر کھیت پیر پنچال کے عوام خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرید ملک کی سماجی شخصیت ہیں جو ہمیشہ لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ ایوارڈ ان کی عوام کے تئیں خدمات کے لیے ایک بہترین صلہ ہے۔نہوں نے کہا اس قابلِ فخر اعزاز کے بعد امید ہے کہ ملک مستقبل میں بھی سماجی اصلاحات اور بہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے۔