سری نگر//کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کرنے کے مقصد کے ساتھ ڈاکٹر لال پاتھ لیبس لمیٹڈ نے کل علاقائی مرکز برائے انٹرپرینیورشپ (آر سی ای ڈی) ڈیولپمنٹ چنڈی گڑھ کے ساتھ مل کر میڈیکل سپورٹ آلات (ایم ایس ای) بشمول 9میڈیکل آکسیجن Concentratorsاور 150 پلس آکسی میٹریہاں ڈی سی آفس کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کے حوالے کیے۔یہ پہل ڈاکٹر لال پاتھ لیبز لمیٹڈ کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا ایک حصہ ہے تاکہ ضرورت مند مریضوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے ۔اس موقع پر سینئر منیجر، ڈاکٹر لال پاتھ لیبز لمیٹڈ، سید تحسین، فرنچائز کے مالک توصیف حمید، منیجر اعجاز احمد اور ڈائریکٹر RCED پرمجیت سنگھ اس موقع پر موجود تھے۔