بارہمولہ// فوج نے اوڑی میں حدمتارکہ پر واقعہ گاوں سلی کوٹ میں سوپور کے رہنے والے 3 نوجوانوں کو مشکوک حالت میں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ وسیم احمد ولد عبدلاحد قیمہ جاوید احمد ولد عبدالعزیز کندرو اور عرفان احمد ولد فیاض احمد کامبہ ساکنہ شیر کالنی سوپور کو فوج نے اوڑی حدمتارکہ پر واقعہ گاوں سلی کوٹ میں اس وقت گرفتار کیا جب مقامی فوج علاقے میں گشت کر رہی تھی اور ان نوجوانوں کو علاقے میں مشکوک حالت میں پایا ۔فوج نے ان کی چھان بین کرنے کے بعد انہیں پولیس سٹیشن اوڑی کے سپرد کیا۔. ایس ایچ او اوڑی تبریز احمد خان نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ تینوں نوجوان ان کی تحویل میں ہیں اور پولیس معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ نوجوان کس غرض سے یہاں آئے تھے ۔