جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے سلواہ ٹوپہ علاقے میں زمینی تنازعہ کے نتیجے میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی، جس میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں چار خواتین سمیت مختلف افراد شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق، زمینی تنازعہ پر دونوں گروپوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں عبدال خالق، مشتاق حسین، امتیاز احمد، ملکہ بی، نصرین کوثر، احمدہ بی، محمد خلیل اور صابر بی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے مینڈھر ہسپتال میں بھرتی کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔