مینڈھر//مینڈھر کے علا قہ سلو اہ دھڑامیں بجلی کا ترسیلی نظام انتہائی فرسودہ ہے۔اس علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنیں لکڑی کے پولوں پر لٹک رہی ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتاہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اس بارے میں حکام کو آگاہ بھی کیاگیاہے لیکن وہ کوئی دھیان نہیں دے رہے اور کسی بڑے حادثے کا انتظار کیاجارہاہے ۔انہوںنے بتایاکہ بجلی کی ترسیلی لائنیں لکڑی کے ساتھ لٹکنے کے ساتھ ساتھ بہت بوسیدہ بھی ہوچکی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ بجلی ان سے کرایہ تو وصول کررہاہے لیکن سپلائی کا یہ حال ہے کہ بیان ہی نہیں کیاجاسکتا۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ نہ ہی لائن مین اور نہ ہی افسران اس جانب کوئی توجہ دے رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ علا قہ میں کوئی بڑ ا حا دثہ پیش آسکتاہے جس کی ذمہ داری محکمہ بجلی پر عائد ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ فوری طور پر بجلی کے کھمبے اور نئے لائنیں بچھائی جائیں ۔