آیئنہ ہو سامنے قرآن کی تفسیر کا
تذکرہ پیشِ نظر ہے شاہِ خیبر گیر کا
لاڈلا ہے مصطفی ؐکا کربلا میں تشنہ کام
سامنا ہے تیر کا، تلوارکا، شمشیر کا
کہہ رہی ہیں یہ اذانیں،یہ نمازیں، یہ طواف
"آج بھی ہے نام زندہ حضرتِ شبیرؑ کا "
یہ ستم تو اب قیامت تک رہے گا یاد گار
حرُملا کا تیر سہِ شعبہ گلا بے شیر کا
قصِر باطل سے صدائے حق کی آئی باز گشت
ذکر چھیڑو عا بدِؑ بیمار کی زنجیر کا
شمر ہے موجود ہر صف میں ہماری آج بھی
رخ بدل کر دیکھ لو یارو کسی تصویر کا
روضئہ شبیر ؑسے آئی صدا سجادؔ آ..!
اور فرشتے بولیں کیا کہنا تری تقدیر کا
338 محلہ جھولاکاں، جموں
9419104353