بارہمولہ //سلام آباد ٹریڈ سنٹر میں ایک پاکستانی ٹرک سے منشیات ضبط ہونے کے بعد آر پار تجارت بند ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ چکوٹی علاقے میں پیر کو ڈرائیوروں نے گرفتار شدہ ڈرائیور کی رہائی کے حق میں احتجاج کیا ۔ احتجاجی ڈرائیوروں کے مطابق گرفتارکیا گیا ڈرائیور بے قصور ہے۔ اس سلسلے میں سلام آباد اوڑی ٹریڈ یونین کے چیئر مین محمد آصف لون نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہاں مقیم ڈرائیوروں نے احتجاج کیا ہے اور انہوں نے تجارت بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔واضع رہے کہ پولیس نے چار روز قبل مظفرآباد سے آئے ایک ٹرک سے سلام آباد اوڑی ٹریڈ سینٹر میں برائون شوگر برآمد کیا تھا ۔جس دوران پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا تھا۔