مہور//بعد دوپہر رونما ہونے والے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص بال بال بچ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست سے کھوڑی کی طرف جارہا ٹپر سلال کوٹلی کے قریب نشاط موڑ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر 300فٹ گہری کھائی میں جا گرا تاہم اس سے قبل کہ ٹپر لڑھک جاتا، ڈرائیور چھلانگ لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں دفعہ 279کے تحت ایف آئی آر46/17درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ گاڑی پوری طرح تباہ ہوکر رہ گئی ہے ۔