Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

سفر محمود مع شرح متعلقہ مقامات حج بیت اللہ

Towseef
Last updated: May 21, 2025 11:19 pm
Towseef
Share
11 Min Read
File Photo
SHARE

ارشاد علی ارشاد

انسان اس دنیا میں ایک مسافر کی طرح ہے جسے یہاں مختلف اسفار سے واسطہ پڑتا ہے ۔انسانی زندگی میں تین طرح کے سفر زیادہ معروف ہیں ،ایک سفر تجارت کے لئے دوسرا سفر سیرو تفریح کے لئے اور تیسرا سفر حج بیت اللہ کے لئے، جسے سفر محمود بھی کہتے ہیں۔ ان تینوں اسفار میں سفر محمود محمود بھی ہے اور مقصود بھی کیونکہ اس میں دنیا وآخرت کی سعادت مندی مخفی ہے۔

سفر خواہ کیسا بھی ہو سفر تو سفر ہی ہوتا ہے ۔سفر میں بہت ساری مشقّتیں جھیلنی پڑتی ہیں ۔سفر محمود ایک ایسا اجتماعی سفر ہے جس میں مختلف المزاج لوگوں سے واسطہ پڑ سکتا ہے جو ایک دوسرے کی تبعیت سے میل نہ کھاتے ہوں، لہٰذا ممکن ہے کہ دوران سفر بہت ساری باتیں خلاف مزاج پیش آئیں گی اور ان پر صبر کرنا ہی قبولیت حج کی علامات میں سے ہے کیونکہ آدمی اس سفر میں از خود نہیں جاتا بلکہ بلایا جاتا ہے اور بلانے والے کی نگاہیں اس پر جمی رہتی ہیں۔ایسے میں اگر اس کی توجہ اللہ سے ہٹ کر غیر اللہ کی طرف مائل ہو گئی تو عین ممکن ہے کہ اللہ کی توجہ بھی اس سے ہٹ جائے جو ایک بڑے خسارے کی علامت ہے۔

دوست را بر من نظر شد دوختہ
حیف من بر دیگراں دل توختہ

یعنی دوست کی نظر مجھ پر جمی ہوئی ہے اور افسوس میں نے دوسروں سے دل وابستہ کیا ہے۔

حج بندہ اور آقا کے درمیان عشق ومحبت کا ایک پیمانہ ہے۔ جو شخص جس قدر اللہ سےلو لگاتا ہے وہ اسی قدر عفیف ہوکر حج بیت اللہ کے فیوض و برکات سے فیضیاب ہو تا ہے۔سفر محمود کا ایک بڑا مقصد محبوب حقیقی سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔حج، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یادگار اور تمثیل ہے ۔یہ حضرت حاجرہ کی اس دوڑ کی یاد تازہ کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ کو پسند آئی اور اس عمل میں محبوبیت پیدا ہو گئی۔حج کا دوسرا بڑا مقصد ملت ابراہیمی کو مزاج ابراہیمی سے مربوط کرنا ہے ۔حج ایک ایسا عمل ہے جو مومن کے ایمان میں حرارت پیدا کرتا ہے اور اسے مختلف الانواع کی قربانیاں پیش کرنے میں کسی لالچ ،حب جاہ یاحب دنیا کو مانع نہیں ہونے دیتا۔

ہر کہ را جامہ ز عشقے چاک شد
او ز حرص و عیب کلی پاک شد

یعنی جس کا جامہ عشق کی وجہ سے چاک ہوا ہو، وہ حرص اور عیب سے پاک ہے۔
سفر محمود پر جانے والے خوش نصیب لوگوں کے لئے اس سے بڑھ کر عزت اور اکرام کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ازخود حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خانہ کعبہ تعمیر کرنے کے بعد حکم دیتے ہیں کہ میرے اس گھر کو طواف ،قیام، رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک و صاف رکھنا۔

اللہ تعالے فرماتے ہیں:”اور جب کہ ہم نے ابراہیم کو خانہ کعبہ کی جگہ بتلا دی ( اور حکم دیا ) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک مت کرنا اور میرے اس گھر کوطواف کرنے والوں ،قیام و رکوع و سجدہ کرنے والوں کے واسطے پاک رکھنا”۔ الحج : 26.

حدیث میں آتا ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام بیت اللہ شریف کی تعمیر سے فارغ ہوئے تو بارگاہِ خدا وندی میں عرض کیا کہ تعمیر سے فراغت ہوچکی ہے، اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم آیا کہ: ” لوگوں میں حج کا اعلان کردو ،لوگ تمہارے پاس چلے آویں گے پیادہ بھی اور دبلی اونٹنیوں پر بھی جو دور دراز رستوں سے پہنچی ہونگی تاکہ اپنے فوائد کے لئے آموجود ہوں”۔الحج آیت:27.

اس طرح سے خانہ کعبہ کو تبلیغ و اشاعتِ دین کا عالمی مرکز قرار دیا گیااور اسکا مقصد یہ تھا کہ دنیا کے کونے کونے سے لوگ یہاں آکر جمع ہوجائیں اور ایک ساتھ ایک اللہ کی عبادت کریں اور اسلام کا پیغام لیکر واپس لوٹیں ۔
اللہ تعالیٰ بیت اللہ شریف کو عالم دنیا کی سب سے پہلی عبادت گاہ اور پوری دنیا کے لوگوں کے لئے باعث برکت قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں:” بے شک وہ مکان جو سب سے پہلے لوگوں کے لئے مقرّر کیا گیا وہ مکان ہے جو کہ مکہ میں ہے جس کی حالت یہ ہے کہ وہ برکت والا ہےاور دنیا بھر کے لوگوں کا رہنما ہے”۔۔۔آل عمران: 96.

اس کے بعد اللہ تعالے نے لوگوں کو حکم دیا کہ جس شخص کے پاس اس مکان یعنی خانہ کعبہ تک پہنچنے کی طاقت ہو یعنی مالی استعداد ہو اس کے ذمہّ ہے کہ وہ یہاں آکر فریضہ حج ادا کرے اور جو شخص با وجود استعداد کے نا فرمان ہو گا اس کے لئے بہت سخت وعید ہے ۔

اللہ تعالے فرماتے ہیں:”اور اللہ کے واسطے لوگوں کے ذمہّ اس مکان کا حج کرنا ہے (یعنی ) اس شخص کے ذمہّ جو کہ طاقت رکھے وہاں تک کے سبیل کی پھر جو کوئی کفر کرے (یعنی قدرت کے باوجود نہ آے)تو اللہ تمام دنیا والوں سے بے نیاز ہے”آل عمران :97۔

اب جس شخص کے پاس مالی استعداد بھی ہو اور کوئ شرعی عذر بھی مانع نہ ہو اور وہ پھر بھی حج نہ کرے، حدیث میں اس کے لئے سخت وعید آئی ہے ۔چنانچہ ارشاد نبوی ﷺ ہے کہ :”جس کے پاس اتنا خرچ ہو اور سواری کا انتظام ہو کہ بیت اللہ شریف جا سکے اور پھر وہ حج نہ کرے تو کوئی فرق نہیں کہ وہ یہودی ہوکر مرے یا نصرانی ہو کر”

جب حج کا ارادہ پختہ ہو جاے تو نیت کو ٹٹولیں، گناہوں سے توبہ کر یں، لوگوں کے حقوق اور قرض ادا کریں،والدین سے اجازت لیں ،حج سے متعلق ضروری مسائل ، اصطلاحات اور مقامات کی جانکاری حاصل کریں اور حج کے لئے زاد راہ کا انتظام حلال اور خون پسینہ کی کمائی سے کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ حرام کمائی کا حج قبول نہیں فرماتے۔ِ سفر محمود اور اس سے منسلک چند مقامات کا تذکرہ مع تشریح اس طرح ہے:

1☆ میقات :- وہ مقام جہاں احرام باندھاجاتا ہے ۔ 2☆ حرم :- مکہ مکرمہ کے ہر چار طرف کئ کئ میل تک کی جگہ کا نام حرم ہے۔

3☆ حجراسود :- یہ سیاہ پتھر ہے جو کعبہ شریف کی دیوارمیں لگایا گیا ہے یہ پہلے سفید تھا اب سیاہ ہو گیا ہے۔

4☆ زمزم :- یہ پانی کا ایک چشمہ ہےجس کو حق تعالے نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی خاطر اپنی رحمت سے ظاہر فرمایاہے۔

6☆ مقام ابراہیم :- یہ وہ مقدس پتھر ہے جس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کھڑے ہوکر کعبہ کو تعمیر فرماتے۔اس پر آج بھی آپ کےقدم مبارک کے نشان موجود ہیں۔

7☆ صفا و مروہ :- یہ کعبہ شریف کے متصل دو پہاڑیاں ہیں ان کے بیچ میں حضرت حاجرہ علیہ السلام پانی کی جستجو میں دوڑی تھیں۔

8☆ منی :- یہ مکہ مکرمہ سے تین میل کی دوری پر واقع وہی جگہ ہے جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے لخت جگر کو ذبح یعنی قربان کرنے کے ل لے گئےتھے۔

9☆ جمرات :- یہ وہ مقام ہے جہاں پر حضرت اسماعیل کو قربان گاہ پر لے جاتے ہوئے راستے میں شیطان نے مجسم ہو کر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ورغلانا چاہا تھا ۔آپ نے اس پر تینوں جگہ کنکریاں ماری تھیں اب ان تینوں جگہوں پر تین مینار بنے ہوئے ہیں، ان ہی مناروں کو جمرات کہتے ہیں ایک کو اولی دوسرے کو وسطی اور تیسرے کو جمرۂ عقبی کہتے ہیں۔

10☆ مزدلفہ:- یہ منی سے دو تین میل آگے ایک وسیع میدان ہے۔عرفات سے واپسی پر یہاں شب میں قیام کرنا سنت ہے۔

11☆ عرفات :- یہ مزدلفہ سے دو تین میل آگے پہاڑیوں سے گھیرا ہوا ایک وسیع و عریض میدان ہے ۔نویں ذی الحجہ کو غروب آفتاب سے پہلے پہلے یہاں تمام حجاج کرام کا پہنچنا فرض ہے۔

12☆ ارکان بیت اللہ :- بیت اللہ شریف یعنی خانہ کعبہ کے چار گوشے یعنی کونے ہیں اور ہر کونے کو “رکن” کہتے ہیں ۔ایک رکن کا نام رکن اسود ہے ،دوسرے کا رکن یمانی ،تیسرے کا رکن شامی ہے اور چوتھے کا نام رکن عراقی ہے۔

13☆ ملتزم :- یہ حجرۂ اسود اور بیت اللہ شریف کے دروازے کی دیوار کے درمیان کا وہ حصہ ہے جس کے ساتھ لپٹ کر دعا مانگنا مسنون ہے۔

15☆ وادی ٔ مُحسّر :- یہ مزدلفہ سے ملا ہوا ایک میدان ہے جہاں سے نکلتے وقت دوڑ کر نکلتے ہیں۔اس جگہ اصحاب فیل پر عذاب نازل ہوا تھا۔

16☆ مطاف :- خانہ کعبہ کے ارد گرد طواف کرنے کی جگہ

17☆ حطیم :- خانہ کعبہ کی شمال میں زمین کا وہ حصہ جو قدیم بیت اللہ میں شامل تھا۔

رابطہ۔مہو( بانہال،رام بن )

فون نمبر۔9906205535

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اگلے چند روز کے دوران موسم گرم رہیگا | جموں وکشمیرمیں شدت کی گرمی پڑنے کا امکان
جموں
سانبہ سیکٹر میں آپریشن سندور کے دوران | 50 ملی ٹینٹوں کی دراندازی کی کوشش ناکام: بی ایس ایف
جموں
۔ 4ہزار سابق فوجیوں کی تعیناتی کو حتمی منظوری | اہم تنصیبات کی حفاظت پر مامور کیے جائیں گے :سینک بورڈ
جموں
تدریسی عملے کی کمی سے دوچار سرکاری سکولوں میں کنڈر گارٹن کی تین اضافی کلاسوں کا بوجھ نظام تعلیم پر اثر انداز صوبہ جموں میں قائم ہزاروں کنڈر گارٹن میں مددگار آیازکی تقرری میں لمبی تاخیر کا شاخسانہ،جلد ہی تقرری عمل میں آئے گی :حکام
خطہ چناب

Related

کالممضامین

! بہن و بیٹیوں کے ساتھ جاری ناروا سلوک معاشرہ

May 21, 2025
کالمگوشہ خواتین

جدید دور کی بہو اور گھریلو ساس کی کہانی دورِ حاضر

May 21, 2025
کالمگوشہ خواتین

عورت کے بغیر نسل انسانیت کا وجود نا ممکن لمحۂ فکریہ

May 21, 2025
کالممضامین

! نو جوان اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں فکرو فہم

May 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?