سرینگر//سالویشن مومنٹ ،لبریشن فرنٹ(ح) ،ووئس آف وکٹمز،پیلٹ وکٹمزایسوسی ایشن اور محاذآزادی نے ترال حملے کے مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی ہلاکتوں پر رنج و غم کاظہار کیا ہے۔سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ،لبریشن فرنٹ (ح) کے چیئرمین جاوید احمد میر،ووئس آف وکٹمز کے کوارڈی نیٹر روف احمدخان،پیلٹ وکٹمزایسوسی ایشن کے جنید احمد نے ایک مشترکہ بیان میںترال میں گرنیڈحملے میں تین معصوم شہریوں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقع کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات انتہائی رنج دہ اور سفاکانہ ہیں ۔محاذآزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر نے مذمت کر تے ہوئے حملے میں لقمہ اجل بنے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔