اسلام آباد+ نئی دہلی// بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے 4 افسران جمعرات کو دلی سے چلے گئے جبکہ بھارت بھی پاکستان میں مقیم سفارتی عملے میں دو افسران کو واپس بلارہا ہے۔حالیہ ایام میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے ایک آفیسر کو جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کرنے کے بعد پاکستان نے بھارت کے ایک آفیسر کو پاکستان سے نکال دیا تھا۔ اگرچہ پاکستانی افسران کی صحیح تعداد کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا لیکن کہا جارعہا ہے کہ بھارت میں مقیم پاکستان کے 4افسران یاتو چلے گئے یا نکلنے کی تیاری کررہے ہیں۔پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت سفارتی عملے کو بلیک میل اور دھمکیاں دے رہا ہے اور سفارتی عملے کے اہلکاروں کے لئے کام کرنا مشکل بن گیا ہے۔نئی دہلی سے نکلنے والے اہلکاروں میں سید فاروخ حبیب، خادم حسین ، مدثر چیمہ اور شاہد اقبال شامل ہیں۔دریں اثناء پاکستان میں مقیم بھارتی ہائی کمیشن میں کام کررہے دو افسران بھی واپس نئی دہلی آرہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ بھارت نے اصولی طور پر دو افسران کو واپس بلانے کو فیصلہ کیا ہے۔راجیش اگنی ہوتری اور بلبیر سنگھ، جو پاکستان میں کام کررہے ہیں واپس آرہے ہیں۔یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ ان دونوں کو پاکستان کی طرف سے ملک چھوڑنے کا کہا جاسکتا ہے۔ان دونوں کی تصویریں پاکستانی میڈیا پر دکھائی گئی ہیں۔