لندن //امریکہ اور برطانیہ نے کابل سے اپنے سفارتی عملے کو نکالنے کے لیے مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کابل میں اپنی سویلین موجودگی مزید کم رہے ہیں۔‘اس حوالے سے پینٹاگان نے کابل کے امریکی سفارت خانے سے عملے کو نکالنے کے لیے اضافی تین ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر تعینات کیے جانے والے تین ہزار فوجیوں کو طالبان پر حملے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔