Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سفارتی روابط بحال ہونے کے امکانات | طالبان کے ہندوستانی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری

Towseef
Last updated: February 12, 2025 9:25 pm
Towseef
Share
2 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی// طالبان نے نئی دہلی میں افغانستان کے سفارتخانے کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے ہندوستانی حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، طالبان نے ہندوستانی حکام کو مجوزہ سفارتی نمائندوں کی ایک نئی فہرست پیش کی ہے، جس میں قطر میں طالبان کے نمائندے سہیل شاہین کے بیٹے نجیب شاہین کا نام بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ نئی دہلی میں افغان سفارتخانہ گزشتہ نومبر سے بند ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے ایک ذریعے کے مطابق، یہ تازہ مذاکرات طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ہندوستانی خارجہ سیکریٹری وکرم مسری کی 8 جنوری کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ملاقات کے بعد شروع ہوئے۔ اس ملاقات کے بعد طالبان نے نئی دہلی کو دوبارہ اپنے سفارتی امیدواروں کی فہرست پیش کی۔کینیڈا میں افغانستان کے سابق سفیر شِنکائی کروخیل نے کہا کہ ہندوستان اس معاملے کو احتیاط سے دیکھے گا۔ ان کے بقول، ہندوستان طالبان کی درخواست کو مکمل طور پر مسترد نہیں کر سکتا، مگر وہ سفارتی کرداروں کے لیے افراد کی منظوری میں زیادہ محتاط رہے گا۔ طالبان کے پاکستان کی فوج اور خفیہ ایجنسیوں سے قریبی تعلقات کے پیش نظر، نئی دہلی اسلام آباد کے سیکیورٹی اداروں سے وابستہ افراد کی تقرری سے گریز کر سکتا ہے۔گزشتہ ماہ امارات میں متقی اور مِسری کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی سرگرمی کی امید پیدا ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ “افغانستان کی متوازن اور معیشت پر مبنی خارجہ پالیسی کے تحت، اسلامی امارت کا مقصد ہندوستان کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔اگست 2021 میں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے ہندوستان اور افغانستان کے تعلقات تقریبا غیر فعال ہو چکے تھے، تاہم حالیہ پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط بحال ہونے کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

برصغیر

اترپردیش میں صفرانکم ٹیکس دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کئی مقامات پرانکم ٹیکس کے چھاپے،3500سے زیادہ گھیرے میں

July 16, 2025
برصغیر

ہماچل میں طوفانی بارشوں سے تباہی | 106 افراد ہلاک، 1000 کروڑ کا نقصان

July 16, 2025
برصغیر

مانسون پارلیمانی اجلاس | حکومت8سے زیادہ بل پیش کرے گی | اپوزیشن کی مرکز کو گھیرنے کی تیاریاں

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں رُکن پارلیمان روح اللہ مہدی کا کشمیر کیلئے براہ راست ریل رابطے کا مطالبہ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?