واشنگٹن//امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے آج سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔پینٹاگون نے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں لیڈروں نے اپنی اس ملاقات کے دوران جنگجوتنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف جنگ میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان خود بھی سعودی عرب کے وزیر دفاع ہیں اور انہوں نے امریکی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں ایران کے غیر مستحکم علاقے کی سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی۔میٹس کی طرف سے پہلے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی سعودی عرب کے نائب ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے علاوہ شام میں جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں جیسے موضوعات پر بحث کی تھی۔رائٹر۔