یو این آئی
ریاض//سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود الہلال فٹبال کلب کے سابق صدر فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود کا آج انتقال ہوگیا ہے ۔بحرینی شاہ کی جانب سے بھی سعودی شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیاہے ۔شہزادہ بندربن محمد نے 1996 سے 2000 تک الہلال فٹبال کلب کے صدر کے فرائض بھی سر انجام دیئے ۔