ریاض//سعودی خواتین کی ڈرائیورنگ پر پابندی ختم ہونے کے بعد طالبات کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موبائل فون ساتھ لے جانے کی اجازت مل گئی۔سعودی وزیر تعلیم احمد الیسا کے مطابق کالجوں اور جامعات میں طالبات کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دینا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس تاریخی فیصلے کا مقصد تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہے۔ جامعات کی طالبات باشعور اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہوتی ہیں، وہ اس سطح پر پہنچنے کے بعد اپنی زندگی کی قیادت خود کرتی ہیں اس لیے انہیں تعلیمی اداروں میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔