سرینگر// سرینگر کے سعد پورہ میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں گندھا اور غلیظ پانی داخل ہو رہا ہے جبکہ مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر غفلت شعاری کا الزام عائد کیا ہے۔ سعد پورہ کے لوگوں نے بتایا کہ نکاس آب کا نظام ناکام اور خستہ ہوچکا ہے ،جس کی وجہ سے بارشوں اور گھروں سے نکلنے والا گنڈھا پانی اور فضلہ سڑکوں پر جمع ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ پانی اب براہ راست انکے گھروں میں داخل ہورہا ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جاوید احمد ڈار نے نامی ایک مقامی نوجوان نے بتایا کہ پانی کے گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے جہاں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہوچکا ہے وہیں اس کی عفونت لوگوں کے کیلئے باعث نزاع بن چکی ہے۔ادھر مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑکوں پر گندھا پانی جمع ہونے کی وجہ سے جہاں بچوں اور بزرگوں کے علاوہ خواتین کے عبور ومرور میں مشکلات کا سامنا ہے وہی سڑکوں کی حالت بھی اس سے بدترین اور خستہ ہوچکی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں اس گندھے پانی کی عفونت سے بالخصوص بچوں کے بیمار ہونے کے خدشات انہیں ستا رہے ہیں،تاہم انتظامیہ اور سرینگر مونسپل کارپوریشن اس جانب کوئی توجہ نہیں دیں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نکاس آب کے نظام کو بہتر بنانے اور ڈرئینوں کی مرمت و تجدید کیلئے اگر چہ انہوں نے ارباب اقتدار اور متعلقہ انتظامیہ کے دفاتر کا طواف کیا تاہم یقین دہانیوں کے علاوہ آج تک انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اب یہ گندھا پانی دکانوں اور مسجد میں بھی داخل ہوگیا ہے،جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو تشویش و فکر لاحق ہوا ہے۔