سرینگر//ضمنی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں اتوار کو ووٹنگ کے دوران جہاں لوگوں نے پولنگ مراکز سے دوری بنائے رکھی اوراس بارقطاریںبھی کہیں نظر نہیں آرہی تھیںوہیں رنگر سٹاف سعدہ کدل میں نظارہ کچھ اور ہی تھا ۔کشمیر عظمیٰ کی ٹیم جب پائین شہر کادورہ کررہی تھی تو حضرتبل حلقہ انتخاب کے عشائی باغ سعدہ کدل میںلوگوں نے چنائو مراکز سے دوری بنائی رکھی تھی۔ علاقہ میں الیکشن بائیکاٹ کے بینر اور پوسٹر چسپان کئے گئے تھے ۔سرکار سے ناراض لوگوں نے بتایا ’’ہم بائیکاٹ کررہے ہیں ،ہمارے ساتھ آج تک ناانصافی ہوئی ہے ‘‘۔ پولنگ مرکز کی طرف جانے والے راستے پر جمع لوگوں نے الزام لگایا کہ عشائی باغ سعدہ کدل کی دیرینہ مانگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور علاقہ کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا ’’علاقہ میں ڈرنیج سسٹم نہیں ہے اور علاقہ تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ ہے ‘‘۔انہوں نے بتایا ’’ہمارے ساتھ ہر دور کے حکمرانوں نے سوتیلی ماں کا سلوک کیا اور اس وجہ سے آج ہم الیکشن کا بائیکاٹ کررہے ہیں ‘‘۔انہوں نے کہا ’’جس جمہوریت میں ہمارے حقوق نہیں ،اس جمہوریت کو ہمارے ووٹ بھی نہیں ‘‘۔