نئی دہلی۔ 21 جون (یو این آئی) وزیرخارجہ سشما سوراج نے آج یہاں مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے ساتھ بین الاقوامی یوگا دن منایا۔محترمہ سوراج نے اس موقع پر واسی بھارتیہ مرکز میں منعقدہ پروگرام میں یوگا کی اہمیت بتاتے ہوئے کہاکہ دل اور جسم کے بیماریوں سے پاک رکھنے کا یہ طریقہ صرف ہندستان تک ہی محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ۔انہوں نے غیرممالک میں یوگا کی تشہیر کرنے اور یوگا دن کو کامیاب بنانے کے لئے سفارتکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سفارتکار یوگا پروگرا میں شریک ہوئے اور یوگا کے آسن کئے ۔بین الاقوامی یوگا دن کا اہم پروگرام لکھنو کے رمابائی امبیڈکر میدان میں منعقد ہوا جہاں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں نے شدید بارش ہونے کے باوجود مکمل جوش و خروش کے ساتھ اس میں شرکت کی۔ دوسری جانب ہندوستانی کسان یونین کے کارکنان نے آج ریاست بھر میں اپنے مسائل اور مدھیہ پردیش کے مند سور میں کی گئی فائرنگ کے خلاف قومی شاہراہوں پر شو آسن کرکے مظاہرہ کیا۔پولیس ذرا· کے مطابق بارابنکی ،الہ آباد،غازی آباد،مظفر نگر، میرٹھ، شاملی،ہاپڑ،گریٹر نوئیڈا اور علی گڑھ سمیت کئی اضلاع میں کسانوں نے قومی شاہراہوں پر جام لگاکر مظاہرہ کیا۔الہ آباد سے ملی رپورٹ کے مطابق کسانوں نے الہ آباد ریوا راستے کو جام کرکے مندسور واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔جام کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اسی طرح غازی آباد میں دہلی – ہا پڑ راستے پر یونین کے بینر کے تحت سیکڑوں کسانوں نے احتجاج کے طورپر وہاں یوگ کیا۔