سرینگر//فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاست کے مسئلہ اور اس کے سیاسی حل سے متعلق ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہے ہیں۔ شبیر احمد شاہ نے بھارتی قیادت کا سہ فریقی مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قرادادوں سے ان کے فرار کو ان کی شکست اور حقائق سے انکار کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں تحریک آزادی سے متعلق عوامی خواہشات کو چشم بینا سے دیکھنے کے باوجودوہ ان دیکھی کررہے ہیںاور وقت بے وقت اٹوٹ انگ کے راگ کی راگنی الاپ کر اپنے کھوکھلے پن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔شبیر احمد شاہ نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ منفی سوچ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے اس بات کا ادراک کریں کہ کشمیر بھارت کی کوئی حصۃ نہیںبلکہ ایک ایسا خطہ ہے جس کے بارے میں اقوم متحدہ سمیت دنیا کے سبھی ادارے اسے ایک متنازء خطہ تسلیم کرچکے ہیں ۔