نئی دہلی// وزیر خارجہ سشما سوراج سنیچر کے روز تین ممالک بلغاریہ، مراکش اور اسپین کے دروے پر روانہ ہوگئیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کیا کہ اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج تین ممالک بلغاریہ، مراکش اور اسپین کے دروے پر روانہ ہوگئیں۔اس دورے کے دوران اسپین حکومت ہندوستان کی وزیر خارجہ کو ‘گرانڈ آف دی آڈر آف سول میریٹ’ ایوارڈ سے سرفراز کرے گی۔ترجمان نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ نیپال میں سال 2015 میں آئے زبردست زلزلے میں پھنسے اسپین کے 71 شہریوں کو ‘آپریشن میتری’ کے تحت بحفاظت نکالے کے لئے اسپین حکومت محترمہ سوراج کو اس ایوارڈ سے سرفراز کرے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسز سوراج 18-19 فروری کواسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل فونٹیلز کی خصوصی دعوت پر تین ممالک کے دورے کے دوران اسپین کا دورہ کریں گی۔مسٹر کمار نے کہا کہ مسز سوراج کے تین ممالک کے دورے سے ہندوستان کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔مسز سوراج 16-17 فروری کو بلغاریہ سے اپنے تین ممالک کے دورے کاآغاز کریں گی۔انہوں نے کہا‘‘مسز سوراج بلغاریہ کا دورہ کرنے والی ملک کی پہلی وزیر خارجہ ہوں گی۔ وزیر خارجہ کے دورے کے دوران بلغاریہ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کریں گی. دونوں ملک باہمی مفادات کے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے ’’۔مسز سوراج کا صوفیہ کے ساؤتھ پارک میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کا پروگرام ہے . صدر رام ناتھ کووند نے گزشتہ سال بلغاریہ کے دورہ کے دوران مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے اس مجسمہ کی نقاب کشائی کی تھی۔مسز سوراج دورے کے دوران صوفیہ میں ہندوستانی برادری سے بھی خطاب کریں گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ 17-18 فروری مراکش کا دورہ کریں گی اور اس کے بعد اسپین کے لئے روانہ ہو جائیں گی۔