بجبہاڑہ // سری گفوارہ بجبہاڑہ میں مسلح افراد نے بینک شاخ میں گھس کر بندوق کی نوک پر ایک لاکھ 72ہزار کی رقم لوٹ لی۔ پولیس کے مطابق بعد دوپہر سری گفوارہ میں ملی ٹینٹوں نے جموں وکشمیر بینک برانچ میں گھس کر رقوم لوٹ کر حفاظت پر مامور بینک گارڈ سے بارہ بور رائفل چھین کر راہ فرار اختیار کی ۔ سی سی ٹی فوٹیج کے ذریعے ملی ٹینٹوں کے فوٹو گراف حاصل کئے گئے ہیں جن کی شناخت کیلئے عوام سے تعاون طلب کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملی ٹینٹوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں تاکہ اُن کی شناخت ہو سکے ۔ پولیس نے معاملے کے متعلق ایف آئی آر زیر نمبر 38/2018زیر دفعہ 392آر پی سی اور 7/25آرمز ایکٹ کے تحت درج کیا ہے۔