کپوارہ/سرحدی ضلع کپوارہ کے جنگلات میں گزشتہ 6روز سے مسلسل لگی آ گ پر اتوار کو مکمل طور قابو پا لیا گیا اور مزید آگ پھلنے کے لئے محکمہ نے ضروری اقدامات کئے ۔کپوارہ ضلع کے دور دراز علااقوں جن میں بڈنمل ،مارسری ،درنگیاری شامل ہیں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابوپا لیا گیا ۔ ان علاقوں کے کمپارٹمنٹ 28.,30,15,10میں گزشتہ کئی روز سے لگی آٓگ سے سر سبز درختو ں کو بھاری نقصان پہنچ چکا ہے جس کے بعد کشمیر عظمیٰ نے ان علاقوں کے جنگلات میں لگی آ گ پر تفصیلی رپورٹ شائع کی ۔محکمہ جنگلات ،فارسٹ پروٹکشن فورس اور سٹیٹ فارسٹ کار پوریشن نے ہنگامی بنیادو ں پر اپنے عملے کو آگ پر قابو پانے کے لئے کام پر لگایاتاہم فوری طور مذکورہ عملہ آ گ پر قابو پانے میں نا کا م ہو ا ۔ہفتہ اور اتوار کو دن بھر فارسٹ پروٹکشن فورس ،محکمہ جنگلات اور سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے ملازمو ں نے سخت محنت کے بعد اتوار کو آگ پر قابو پا لیا ۔واضح رہے کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوارن کپوارہ کے ایک درجن سے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں سینکڑو ں سر سبز درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی تشویش بڑھ گئی تھی ۔اس دوران محکمہ جنگلات اور سٹیٹ فارسٹ کار پوریشن نے لوگو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلات میں آگ لگنے کے بعد اس پر قابو پانے کے لئے ان کی مدد کریں تاکہ بر وقت کاروائی کر کے قومی سرمایہ کو بچایا جائے ۔