نئی دہلی/ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کرشنما چاری سری کانت نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں سب کی نظریں بابراعظم پر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 فارمیٹ میں دنیا کے نمبرون بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی اسی میدان میں کھیلا جہاں انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور بابراعظم تب سے ہی انگلینڈ میں کھیلنا بہت پسند کرتے ہیں۔لاہور میں پیدا ہونے والے 25 سالہ بلے باز نے گزشتہ سال انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں انگلش کانٹی سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ 578 رنز بنائے تھے ۔