عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ پر سامان کی تلاشی کے لیے تین مزید ایکسرے مشینیں نصب کی ہیں جس سے کلیئرنس کے وقت میں کافی حد تک کمی آئے گی۔
ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تین مزید ایکسرے مشینوں کی تنصیب کے ساتھ جو سامان کی جانچ کے لیے متعلقہ بنیادی ڈھانچے سے لیس ہیں، مشینوں کی تعداد دس ہو جائے گی اور سامان اور مسافر گاڑیوں کو تیزی سے کلیئر کرنے میں مدد ملے گی۔
اس سے ڈراپ گیٹ سے پہلے قطاروں میں گاڑیوں کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ ہوگا اور پروسیسنگ کے وقت میں کافی حد تک کمی آئے گی۔سری نگر ہوائی اڈہ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔