سری نگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ ضلع میں گزشتہ 20 دنوں کے دوران آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں 9375 لیٹر فی منٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ایک ہزار لیٹر فی منٹ والے دو نئے آکسیجن پلانٹوں کو نصب کیا گیا ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔