سری نگر// سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون راج بھون میں ہفتے کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) سے وابستہ ایک اسسٹننٹ سب انسپکٹر پٹرولنگ کے دوران بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے جان بحق ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ہائی سیکورٹی راج بھون میں بی ایس ایف کا ایک اسسٹننٹ سب انسپکٹر پٹرولنگ پارٹی کی سربراہی کر رہا تھا کہ اس دوران وہ اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ موصوف افسر کو فوری طور پر یونٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔