سری نگر// وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بدھ کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔
یاد رہے کہ زوجیلا پاس پر مٹی کے تودے گر آنے کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا تھا۔
ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 434 کلو میٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ پر آج ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے۔