ایم ایم پرویز
رام بن//ڈرائیوروں اور مسافروں اور بانہال رام بن رامسو چندر کوٹ قصبوں کے مکینوں نے رام بن میں سری نگر جموں قومی شاہراہ کے مہر – کیفے ٹیریا روڈ کی بگڑتی ہوئی حالت پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے میہڑ سے کیفے ٹیریا موڑ، رام بن تک قومی شاہراہ کی فوری مرمت اور دیکھ بھال کا مطالبہ کیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا، (این ایچ اے آئی)، پروجیکٹ امپلی مینٹنگ یونٹ (پی آئی یو) رام بن کی طرف سے کام کرنے والی ٹھیکیدار کمپنیاں شاہراہ کی دیکھ بھال کے لئے ذمہ دار ہیں۔خستہ حالی کی وجہ سے قومی شاہراہ پر روزانہ آنے جانے والے مسافروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع رام بن میں جموں سری نگر ہائی وے کے پرانے الائنمنٹ پر مہر کے قریب ایک دو لین پل کی حالت انتہائی خراب ہے۔ڈرائیوروں اور مسافروں کی شکایت ہے کہ میہڑ سے کیفے ٹیریا موڑ، رامبن تک قومی شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے انہیں پریشانیوں اور تکالیف کا سامنا ہے۔ہائی وے کا حصہ بدترین حالت میں ہے کچھ گاڑیاں خراب اور گڑھوں سے بھری سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے خراب ہو جاتی ہیں اس بارے میں ماضی میں کئی بار ایک ڈرائیور نے شکایت کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار حکام سے ہائی وے کے اس حصے کو ٹھیک کرنے کی درخواست کی لیکن آج تک اس کی شکایت پر کچھ نہیں ہوا۔لوگوں اور مسافروں نے بتایا کہ بارش کے دوران ہائی وے پر کیچڑ کی وجہ سے گاڑی میں سفر کرنا ناممکن ہو جاتا ہے حتیٰ کہ دھوپ کے دنوں میں پیدل چلنے والوں کو بھی اس سڑک پر چلنے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ سڑک کی خراب سطح کی وجہ سے چوبیس گھنٹے دھول اڑتی رہتی ہے۔ رام بن قصبے کے مکینوں نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہاکہ مہر-کیفے ٹیریا ہائی وے طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیاکا کوئی اہلکار یا کنٹریکٹر کمپنیوں کے منیجر اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رام بن نیشنل ہائی وے کی خراب حالت کا نوٹس لے کرمتعلقہ کنٹریکٹر کمپنیوں کو ہدایت دی جائے کہ وہ میہڑ-کیفے ٹیریا روڈ اور نیشنل ہائی وے کے دیگر تباہ شدہ راستوں کی مرمت کر کے ضروری مرمت اور دیکھ بھال کریں۔