سری نگر//سری نگر کے پارم پورہ علاقے کے قریب جمعہ کی سہ پہر ایک سڑک حادثے میں ایک 24سالہ موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نوجوان خالد گنائی ولد عبدالخالق گنائی ساکنہ مزامہ، بڈگام پارم پورہ ہائی وے کے قریب سڑک حادثے کا شکار ہوا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ اسے تشویشناک حالت میں علاج کے لیے جے وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔