سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/مرمت اور دیکھ بھال کی وجہ سے23جون بروز جمعہ کو سرینگرجموںشاہراہ پر کسی بھی قسم کی ٹریفک کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنررام بن مسرت الاسلام کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ 23جون نیشنل ہائی وے44 پر ’’ٹریفک کا دن نہیں‘‘ہے۔متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر نے ٹویٹ کیاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے فوری مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کو یقینی بنانے کیلئے ناشری اور بانہال سرنگوں کے درمیان23جون کو کسی قسم کے ٹریفک کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شاہراہ پرمسافروں نے گزشتہ 15 دنوں سے مختلف جگہوں پر بڑے پیمانے پر ٹریفک جام کی وجہ سے شدید گرمی میں پھنسنے اور خاص طور پر دلواس، کیفے ٹیریا موڑ اور نچلانہ میںلینڈ سلائیڈ کا شکار کی شکایت کی ہے۔حکام نے کہا کہ اوئور لوڈ یا غلط گاڑیوں کو بھی ہائی وے پر چلنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ایسی گاڑیوں کے خراب ہونے سے ٹریفک میں خلل پڑتا ہے جس سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ1.06 کلومیٹر رام بن فلائی اوور کے بچ جانے والے حصے پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔