Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

سری لنکن اسٹارز کا لاہور کے افق پر جگمگانے سے انکار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 23, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
کولمبو/ سری لنکا نے پاکستان سے 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا جب کہ اسٹارز نے لاہور کے افق پر جگمانے سے انکار کردیا۔سری لنکن چیف سلیکٹر گریم لبروئے نے چند روز پہلے واضح کیا تھا کہ پاکستان سے ٹوئنٹی 20سیریز کیلیے صرف ان پلیئرز کو ہی منتخب کیا جائے گا جو لاہور میں شیڈول تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کھیلنے کو بھی راضی ہوں گے، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ زیادہ تر اہم کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلنے کے حوالے سے عدم دستیابی ظاہر کردی، جس پر سلیکٹرز کو اس اہم سیریز کیلیے زیادہ تر غیرمعروف کرکٹرز پر انحصار کرنا پڑا.کپتان اپل تھارنگا بھی پاکستان کا دورہ کرنے پر راضی نہیں تھے جس کی وجہ سے سیریز کیلئے قیادت کی ذمہ داری تھشارا پریرا کو سونپی گئی، سری لنکا نے ستمبر میں جو آخری ٹوئنٹی 20 میچ بھارت سے کھیلا تھا اس کے اسکواڈ میں مجموعی طور پر 9 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔تھارنگا کے ہمراہ اکیلا دھنن جایا، نروشن ڈیکویلا، لسیتھ مالنگا، سورنگا لکمل، انجیلو میتھیوز، ملندا سری وردانا،لاہیرو تھریمانے اور وانندو ہاسارنگا کو بھی منتخب نہیں کیا گیا، چمیرا کاپو گدیرا نے بھی عدم دستیابی ظاہر کی۔ میتھیوز پنڈلی کی انجری کے باعث پاکستان سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔اسکواڈ میں اوپننگ بیٹسمین دنوشکا گوناتھلاکا کی واپسی ہوئی، ان پر ڈسپلنری خلاف ورزی کی وجہ سے 6 محدود اوورز کے میچز کی پابندی عائد ہوئی تھی، اس وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز نہیں کھیل پائے تھے تاہم سزاکو بعد میں 3 میچز تک محدود کردیا گیا تھا۔اسکواڈ میں 22 سالہ سادیرا سمارا وکرما بھی موجود ہیں، جنھوں نے پاکستان کے خلاف جاری سیریز میں ہی ٹیسٹ اور ون ڈے کیپ حاصل کی ہے، اسی طرح ایک اور نئے کھلاڑی منود بھنوکا کو بھی منتخب کیا گیا جنھوں نے ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ کا مزہ نہیں چکھا۔ سری لنکا نے آف اسپنر مہیلا اداوتے کو بھی طلب کیا جنھوں نے 8 برس سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔آل راؤنڈر ڈاسن شناکا پاکستان سے سیریز کیلیے ویسٹ انڈیزسے آئیں گے وہاں وہ اے ٹیم کے ساتھ موجود تھے، انھوں نے جاری چار روزہ میچ میں 102 اور 60 رنز اسکور کرکے فارم کی جھلک دکھائی ہے۔ ہیڈ کوچ نک پوتھاس اور فزیو بالا سنگھم بھی ٹوئنٹی 20 سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔اسکواڈ میں کپتان تھشارا پریرا، دلشان موناویرا، دنوشکا گوناتھلاکا، سادیرا سماراوکرما، ایشان پریانجان، مہیلا ادا وتے، ڈاسن شناکا، منود بھنوکا (وکٹ کیپر)، ساچیتھ پاتھیرانا، وکوم سنجایا، لاہیرو گامگے، سیکوگے پرسنا، وشوا فرنانڈو، اسورو ادانا، جیفری وینڈرسے اور چھاتورنگا ڈی سلوا شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکاکے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے، یہ 8سال بعد پاکستانی سرزمین پر آئی لینڈرز کا پہلا انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے،اب سری لنکا پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی صف اول کی ٹیم ہو گی، اس سے قبل زمبابوین سائیڈ2015 میں لاہور میں محددو اوورز کے میچز کھیل چکی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جے شنکر نے دہشت گردی سے نمٹنے میں بیلجیئم کی حمایت کا خیر مقدم کیا
برصغیر
مودی حکومت کے 11 سال کا ’سنہری دور‘ عوامی خدمت کے تئیں عزم اور لگن کاثبوت :امیت شاہ
برصغیر
این ڈی اے کے 11 برس: ملک سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بن گیا ہے :وزیر اعظم مودی
برصغیر
پہلگام حملے کے بعد مسلح افواج نے 3 دن میں پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا: لیفٹنٹ گورنر
تازہ ترین

Related

سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?