یواین آئی
کولمبو// سری لنکا کی بحریہ نے جافنا کے ڈیلفٹ جزیرے کے نزدیک سری لنکا کی آبی حدود میں مچھلی شکار کرنے والے ہندوستانی ماہی گیروں کے دو ٹرالروں کو پکڑ لیا ہے اور 23 ہندوستانی مچھواروں کو حراست میں لے لیا ہے۔سری لنکا کی بحریہ نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ بحریہ نے کہا کہ یہ گرفتاریاں ہفتے کی رات سری لنکا کی آبی حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والے ہندوستانی ماہی گیری کے جہازوں کے ایک گروپ کو نکالنے کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران کی گئیں۔بحریہ نے کہا کہ گرفتار ماہی گیروں اور ضبط شدہ ٹرالروں کو اتوار کے روز کنکاسنتھورئی بندرگاہ لایا گیا اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے ملاڈی فشریز انسپکٹوریٹ کے حوالے کیا جائے گا۔ بحریہ سری لنکا کی آبی حدود میں مقامی ماہی گیروں کی روزی روٹی اور ملک کے سمندری وسائل میں اس طرح کی سرگرمیوں سے تحفظ کے مقصد کے تحت باقاعدہ گشت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کی بحریہ نے 2023 میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 343 افراد کو گرفتار کیا ہے اور ہزاروں کلو گرام ممنوعہ مواد ضبط کیا۔