پلوامہ//جے اینڈ کے سریکلچر ایمپلائز ایسوسی ایشن نے وزیر زراعت محمد خلیل بندھ کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں وزیر زراعت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ڈیلی گیشن کی قیادت گوہر حبیب کر رہے تھے جنہوں نے وزیر موصوف کو محکمہ سریکلچر کو احیائے نو کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔وزیر نے ڈیلی گیشن سے کہا کہ وہ تمام متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ طلب کریں گے جس میں سریکلچر ملازمین کے مسائل کو حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ڈیلی گیشن نے وزیر زراعت کے ان کے مثبت رویہ اور ملازمین دوست طریقے کار کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے انہیں اپنی ذمہ داریاں اور فرائض منصبی احسن طریقے پر انجام دینے کی تلقین کی۔