سری نگر//سری نگر کے نوگام کے زونی پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک 24سالہ نوجوان درخت کے ساتھ لٹکا ہوا پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوجوان آج صبح درخت کے ساتھ لٹکا ہوا پایا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ نوجوان کی شناخت توحید احمد سندرا ولد غلام محمد سندرا ساکن زونی پورہ نوگام کے طور ہوئی ہے، جو جنریٹر مکینک کے بطور کام کر رہا تھا
اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نوگام پولیس اسٹیشن موقع پر پہنچ گئے ہیں اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔