کنگن//سرینگر ۔لیہ شاہراہ پر سنیچر کودوسرے روز بھی ٹریفک کی آمدورفت بند رہی جس کے نتیجے میں سونہ مرگ اور منی مرگ کے مقامات پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہوئی موسلادھار بارش کے نتیجے میں پانی متھہ ، مندر موڈ باجری نالہ زوجیلا پر پسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ پرآج دوسرے روز ٹریفک متاثر رہا ۔
ڈی ٹی آئی ٹریفک پولیس سونہ مرگ نویت ورما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان تینوں مقامات پر پسیاں ہٹانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج شاہراہ پر ٹریفک کا چلنا ممکن نہیں ہے۔