کنگن//ذوجیلا پر سڑک کے ایک المناک حادثے میں جمعرات کو ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کو علاج ومعالجہ کے لئے فوجی ہسپتال سونہ مرگ پہچایا گیا ہے۔
کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق لداخ سے سرینگر کی طرف آرہی فوجی کانوائی میں شامل ایک گاڑی سربل رانگہ ذوجیلا کے مقام ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور، کرن سنگھ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا اہلکارشدید طور پر زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کے لئے فوجی ہسپتال سونہ مرگ منتقل کیا گیاہے۔