سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر سنیچر کو ایک زمینی تودہ گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔
حکام نے کہا کہ یہ زمینی تودہ شاہراہ پر رامسو کے گانگرو علاقے میں گر آیا۔
زمینی تودہ گر آنے کی وجہ سے بانہال سے رامبن علاقے میں شاہراہ پر ٹریفک عارضی طورروک دی گئی۔
حکام کے مطابق یہ زمینی تودہ صبح تقریباً گیارہ بجے گر آیا جس کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ بدھ سے موسم کی خرابی کے بعد مذکورہ شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔