سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں بدھ کو دو الگ الگ سڑک حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ایک چھوٹی ٹرک جو سرینگر کی طرف آرہی تھی گذشتہ رات کے دوران ڈگڈول کے مقام پر شاہراہ سے لڑھک کر کھائی میں جاگری۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹرک میں شراب لدی تھی۔اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کی شناخت 49سالہ غلام محمد ولد نذیر احمد ساکن ہالا ، فی الوقت میترا رام بن ، اور 30سالہ راکیش سنگھ ولد رام سنگھ ساکن اُدھمپور کے طور ہوئی ہے اور اُنہیں ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔
ایک اور سڑک حادثے میں کیلا موڑ کے نزدیک آج صبح ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی پہچان کہر سنگھ ساکن ڈگیانہ جموں کے طور ہوئی ہے۔